ابنا: رمضان المبارک کی انیسویں رات پہلی شب قدر ہے اور شب قدر وه رات ہے که پورے سال کوئی رات اس کی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتی اوریہ رات ہزار مہینوں سے افضل اس رات کے اعمال ہزار مہینه کے اعمال سے بہتر اور اس رات میں سال کے امور مقدر ہوتے ہیں اور ملائکه اس رات میں پروردگار کے حکم سے زمین پر نازل ہوتے ہیں۔ ایران کے مومن اور روزے دار عوام نے کل رات مساجد امام بارگاہوں اعمال شب قدر انجام دئیے۔ اسیطرح کے بڑے بڑے اجتماعات مشھد مقدس میں حضرت امام رضا(ع) قم میں حضرت معصومہ (س) کے روضہ مبارک اور مسجد جمکران میں منعقد ہوئے جن میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور رات اپنے معبود حقیقی کی بارگاہ میں دعا مناجات میں گذاری۔روایات کے مطابق مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب میں ابن ملجم مرادی نے نماز صبح کے وقت عین حالت سجدہ میں اپنی زہر آلود تلوار کا وار کر کے زخمی کردیا تھا، جس کے تین دن کے بعد یعنی 21 رمضان المبارک کو آپ شہید ہوگئے۔
.......
/169